ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیجاور سوامی سنیاسی ہیں۔ انہیں حکومت کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔ شوبھا کرندلاجے کا بیان

پیجاور سوامی سنیاسی ہیں۔ انہیں حکومت کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔ شوبھا کرندلاجے کا بیان

Tue, 05 Jun 2018 18:45:44    S.O. News Service

منگلورو 5؍جون (ایس او نیوز) چند دن پہلے اڈپی پیجاور مٹھ کے سوامی نے مرکزی حکومت کی کارکردگیوں کے بارے میں اپنی بے اطمینانی کا جو اظہار کیا تھا اس پر رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیجاور مٹھ سوامی ایک سنیاسی ہیں۔ وہ ٹی وی وغیرہ نہیں دیکھتے اس لئے انہیں حالات کا علم نہیں ہے۔ انہیں حکومت کی کارکردگی کے بارے میں صحیح معلومات بھی کسی نے نہیں دی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے بے اطمینانی کا اظہار کیاتھا۔

شوبھا نے کہاکہ پیجاور سوامی کو صحیح حالات کی جانکاری دینے اور ان کو حکومت کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کرنے کی کوشش کی جائے گی اس ضمن میں پارٹی کے سینئر لیڈر ان سوامی جی سے ملاقات کریں گے اور انہیں مطمئن کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔


Share: